نہال ہاشمی 35

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا یومِ مزدور پر محنت کشوں کو زبردست خراجِ تحسین

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)یومِ مزدور کے موقع پر گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے محنت کشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات کو کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسلام نے محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دیا ہے، لہٰذا ہمیں ان کی محنت کا بھرپور احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محنت و مزدوری سنتِ انبیا اور باعثِ برکت عمل ہے۔ نبی کریم ۖ نے مزدور کو اس کی محنت کا بروقت اور پورا معاوضہ دینے کی تاکید فرمائی ہے۔گورنر نہال ہاشمی نے واضح کیا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، مزدوروں کو صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی صنعتی اور معاشی ترقی میں مزدور طبقے کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ یومِ مزدور ہمیں محنت کشوں کے ساتھ یکجہتی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا پیغام دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں