ایمل ولی خان 11

گورنر راج کے تحت کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ بنے رہنما کو معطل کر دیا،ایمل ولی خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی اقتدار کی نہیں اصولوں کی سیاست کرتی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے تحت قائم کسی بھی کوآرڈینیشن کمیٹی کا حصہ نہ بننے کا ہمارا واضح فیصلہ ہے۔ایمل ولی نے کہا کہ کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا حصہ بننے والے افراد کا اے این پی سے کوئی تعلق نہیں ہو گا، کمیٹی کا حصہ بننے پر 1 رہنما کی بنیادی رکنیت پارٹی معطل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ کے وقت بیان کردہ مقاصد کے حصول میں عملی پیش رفت نہیں ہوئی، امن و امان کے قیام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ کرپشن میں ملوث عناصر اور دہشت گردی کی واپسی کے ذمے داروں کے احتساب کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں