گو جیا کھون 17

گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی پہلی سالگرہ مشترکہ مفادات ہی عالمی برادری کی عمومی خواہش ہے،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)یکم ستمبر 2026 چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سال 2025 میں ایس سی او کی تھیانجن سمٹ میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیے جانے کی پہلی سالگرہ ہے۔ منگل کے روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے رسمی پریس بریفنگ میں کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران، یہ اقدام عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا چکا ہے ۔یہ اقدام چین کی جانب سے پیش کردہ ایک تصور سے آگے بڑھ کر بین الاقوامی عملی اقدام میں تبدیل ہو چکا ہے جس نے مضبوط قوتِ حیات، اثر و رسوخ اور کشش کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے وسیع پیمانے پر بین الاقوامی اتفاقِ رائے حاصل کیا ہے ۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے اور اسے تقریباً 160 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے تائید و حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ 60 سے زائد ممالک نے فعال طور پر “فرینڈز آف گلوبل گورننس گروپ ” میں شمولیت اختیار کی ہے اور عالمی نظم و نسق کے مختلف امور پر بھرپور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فروغ اور استحکام اور گلوبل ساؤتھ کی نمائندگی اور مضبوط آواز میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کے پیش کیے جانے کے ایک سال کے دوران حاصل ہونے والے شاندار نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ باہمی مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات ہی عالمی برادری کی عمومی خواہش ہے جب کہ کثیرالجہتی پر کاربند رہنا عالمگیر اتفاقِ رائے ہے، اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول گلوبل گورننس کے نظام کی تشکیل تمام فریقوں کی مشترکہ امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں