بیرسٹر عقیل ملک 15

کے پی پولیس ایکٹ وفاقی قوانین سے متصادم ہے: بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا مجوزہ پولیس ایکٹ سیاسی بنایا گیا ہے، پی ایس پی افسران کی تعیناتی صرف وفاق کرسکتا ہے، نیا رواج سیٹ کرنے کی کوشش غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کو سیاسی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی افسران کی تعیناتی صرف وفاق کرسکتا ہے، خیبرپختونخوا کابینہ کے پاس ایسا قانون پاس کرنے کا اختیار نہیں، صوبے خود سے پی ایس پی افسران کی تعیناتی پر عملدرآمد نہیں کرسکتے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 13 سال سے سرکس لگا ہوا ہے، صوبے میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے اور یہ احتجاج کررہے ہیں، اب یہ پولیس کو اپنے تابع لانے کے لیے ایکٹ پاس کررہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے 23 ستمبر کو پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دی تھی، جس میں پولیس کے پالیسی، انتظامی، آپریشنل اور مالی معاملات میں صوبائی حکومت کے اختیارات بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں