شہزادہ ہیری 11

کیٹ مڈلٹن شہزادہ ہیری سے صلح کیلئے شہزادہ ولیم پر دبائو ڈال رہی ہیں، شاہی ذرائع کا دعوی

لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے اپنے شوہر شہزادہ ولیم پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ناراض بھائی شہزادہ ہیری سے تعلقات بہتر بنائیں۔غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق شاہی خاندان کے قریبی ذرائع کا دعوی ہے کہ کیٹ مڈلٹن طویل عرصے سے جاری دونوں بھائیوں کی دوری پر تشویش کا شکار ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اختلافات ختم ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے۔

شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مڈلٹن خاندان میں صلح اور مفاہمت کی حامی ہیں اور چاہتی ہیں کہ دونوں بھائی اپنے اختلافات برقرار رہنے کے باوجود رابطے کی بحالی کی جانب قدم بڑھائیں تاہم شہزادہ ولیم اس تجویز پر آمادہ نہیں۔ریڈار آن لائن کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم کے درمیان اختلافات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

کیٹ مڈلٹن کو خدشہ ہے کہ دونوں بھائیوں کی کشیدگی ان کے بچوں، شہزادہ جارج، شہزادی شارلٹ اور شہزادہ لوئس پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مڈلٹن کا ماننا ہے کہ خاندانی استحکام کو ترجیح بنانا چاہیے اور پرانی رنجشوں کو غیر معینہ مدت تک برقرار نہیں رکھنا چاہیے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں