قومی اسمبلی 249

کورونا وائرس ، قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئیں، کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاﺅنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کو 16مارچ تک بند رکھا جائے گا۔سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں،17مارچ سے متعلقہ افسران ضروری سٹاف کو آفس بلا سکیں گے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے،17 مارچ سے آفس ٹائم 10 بجے سے 4 بجے تک ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں