چائنا 17

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں جامع اور سخت پارٹی نظم و نسق کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے کی منظوری

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں کل رکنی اجلاس 26 سے 29 اکتوبر 2026 تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے کی، جبکہ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔

اجلاس میں شی جن پھنگ کی جانب سے مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی ذمہ داریوں سے متعلق پیش کردہ ورک رپورٹ کی سماعت کی گئی اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس نے “جامع اور سخت پارٹی نظم و نسق کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے کے اہم امور سے متعلق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” کی منظوری دی۔

شی جن پھنگ نے اجلاس میں فیصلے کے مسودے کی وضاحت بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں