جیل 36

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کا دورہ، اسیران کو دستیاب سہولیات کا جائزہ

اوکاڑہ ( شیر محمد) انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کے مختلف شعبوں میں اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کمشنر ساہیوال کو اسیران کی فلاح و بہبود، رہائشی و طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے چیف منسٹر پریزن ویلفیئر سٹور، شعبہ سلائی و موٹر سائیکلنگ، کلاس رومز اور جیل ہسپتال کا معائنہ کیا اور اسیران کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسیران کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت، ہنرمندی اور علاج معالجے کے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ کمشنر ساہیوال نے متعلقہ حکام سے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار اور اسیران کی ضروریات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے اسیران کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، صحت و صفائی کے انتظامات اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع کو مزید مؤثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ جیلوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے ساتھ اسیران کی فلاح و بہبود، تعلیم و تربیت اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی بھی ضروری ہے، تاکہ اسیران کو اصلاح اور معاشرے کا مفید شہری بننے کے مواقع میسر آ سکیں۔ مزید برآں کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے زمان پارک میں میونسپل سروسز اور بیوٹیفکیشن کے سلسلہ میں اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں