رانا تنویر حسین 19

کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،علاقے کو آفت زدہ قرار دلائیں گے’ رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حسان ریاض کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ دیہاتوںمیں قائم کئے گئے ریلیف فلڈ کیمپوں کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر متاثرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی ،تحصیل مریدکے میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہے جس سے فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں ،کسانوں کے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،علاقے کو آفت زدہ قرار دلائیں گے ،مالیہ آبیانہ معاف کروائیں گے ۔رانا تنویر حسین نے متاثرہ زمینداروں کاشتکاروں اور کسانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ یہ قدرتی آفت ہے ،

ہم متاثرین کی دل جوئی کے لئے مالی امداد اور بیج ،کھاد و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ،کوئی متاثرہ کسان بھی حکومتی امداد سے محروم نہیں رہے گا ،حکومت اور ہر فرد ملت کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا دلی دکھ پہنچا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے متاثرین کی دہلیز پر کھانا پہنچایا جارہا ہے،متاثرین کی مالی امداد کیلئے انتظامیہ کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں