اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری پیٹرول پمپوں کو نقصان کیوں پہنچا رہے ہیں؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ آپ کو ایم کیو ایم کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے جن کی مدد اور حمائیت سے مہنگائی کا یہ طوفان آیا۔
انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور فیصل کو مفت پیٹرول کی قیمت کراچی اور پاکستان کے عوام کو دینی پڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کے وزرا جج صاحبان اعلی فوجی اور سول افسران قوم سے یکجہتی دیکھائیں اور اپنے پیٹرول الاونسز معطل کر دیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب تک قیمتیں واپس نہیں آتیں اعلی عہدوں پر براجمان لوگ عوام کی تکلیف میں حصہ دار بنیں، علامتی طور پر عوام کے ساتھ نظر تو آئیں آپ کے دورے ہی ختم نہیں ہو رہے۔









