سندھ ہائی کورٹ 11

کراچی پولیس آفس حملہ کیس؛ ملزمان کا ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کے پی او(کراچی پولیس آفس)حملہ کیس میں گرفتار ملزمان عبدالعزیز اور مہران نے ضمانت کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے بعد پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت تک ٹرائل کا مکمل ریکارڈ بھی پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کیس کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا سکے۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا کراچی پولیس آفس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وکیل کے مطابق عبدالعزیز اور مہران کو حملے کے 27 روز بعد گرفتار کیا گیا جبکہ انہیں ابتدائی مقدمات میں نامزد بھی نہیں کیا گیا تھا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات میں اب تک 26 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، تاہم کسی ایک گواہ نے بھی ملزمان کے نام یا ان کے مبینہ کردار کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔کیس کے ریکارڈ کے مطابق پولیس نے سندھ بلوچستان سرحد کے قریب کارروائی کے دوران حملے کے 2 مبینہ ماسٹر مائنڈز کو ہلاک جبکہ 2 مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں