آٹے 9

کراچی میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے،فی کلوقیمت میں 13روپے کا اضافہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)کراچی میں فائن اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 13 روپے کلو تک اضافہ ہو گیا۔چیئرمین فلور ملز ایسویسی ایشن کے مطابق 15 دن میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

15 دن میں ڈھائی نمبر آٹا 119 روپے کلو سے بڑھ کر 132 روپے کلو ہو گیا۔چیئرمین فلور ملز ایسویسی ایشن جنید عزیزنے کہا کہ فائن آٹے کی قیمت 140 روپے کلو سے تجاوز کر گئی۔ گندم کی فی کلو قیمت 106 روپے سے بڑھ کر 118 روپے کلو پر پہنچ گئی ۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ان حالات کے مطابق حکومت کو گندم امپورٹ کرنے پڑے گی، حکومت جتنی جلدی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کرے گی، عوام کو اتنا فائدہ ہوگا اگر حکومت نے گندم امپورٹ کرنے کے فیصلے میں تاخیر کی تو فائدہ گندم ذخیرہ کرنے والوں کو ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کم از کم 3 سے 4 ملین ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑے گی گندم ملکی ضرورت کے مطابق امپورٹ کی جائے جتنی ضرورت ہے ورنہ کسان کو نقصان ہو گا، کراچی میں موسم گرما میں ماہانہ 20 سے 22 لاکھ بوری آٹا استعمال ہوتا ہے جب کہ موسم سرما میں گندم کا استعمال 26 لاکھ بوری تک پہنچ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں