سندھ ہائی کورٹ 57

کراچی ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کیس میں سزا بڑھا دی گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اے این ایف کی سزا میں اضافے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم شہباز کی سزا سات برس سے بڑھا کر دس برس کردی۔سماعت کے دوران وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو منصفانہ ٹرائل کا موقع فراہم نہیں کیا۔

جبکہ اے این ایف کے پراسیکیوٹر حبیب احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے رضاکارانہ طور پر جرم کا اعتراف کیا تھا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم کے اعتراف جرم میں کسی دبا ؤیا غلط فہمی کا کوئی عنصر موجود نہیں۔ عدالت کے مطابق ملزم منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ بین الاقوامی نوعیت کے جرائم میں سخت اور عبرتناک سزا ضروری ہے جبکہ ٹرائل کورٹ نے جرم کی سنگینی کے باوجود غیر ضروری نرمی برتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں