کبری خان 33

کبری خان کو کئی الفاظ بولنے میں مشکل، پرانی ویڈیو پھر سے وائرل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ کبری خان کو گلگت اور تبلیغی لفظ بولنے میں پیش آنے والی مشکل کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو گئی۔کبری خان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی جس کی وجہ سے ان کا اردو لہجہ شروع سے کچھ مختلف رہا، تاہم پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد وہ اپنی اردو میں کافی بہتری بھی لائی ہیں۔ کبری خان اپنی بہترین اداکاری اور منفرد اسکرپٹ کے انتخاب کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، وہ ہمیشہ ایسے منصوبوں کا حصہ بنتی ہیں جن کی کہانیاں مثبت پیغام دیتی ہیں،

ان دنوں وہ ڈرامہ ڈاکٹر بہو میں کام کر رہی ہیں اور ایک بار پھر اپنی کارکردگی سے مداحوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر پھر سے وائرل ہوا ہے، جس میں وہ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان کے ساتھ گفتگو کر رہی ہیں۔گفتگو کے دوران ان سے ایسے اردو الفاظ کے بارے میں پوچھا گیا جن کے تلفظ میں انہیں مشکل پیش آتی ہے، جس پر کبری خان نے بتایا کہ انہیں تبلیغی لفظ ادا کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس لفظ کو الگ سے درست ادا کر لیتی ہوں لیکن جملے میں استعمال کرتے وقت اکثر غلطی ہو جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں