لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقررہوگئی۔5سال قبل دائرہونے والی اس درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں 21اپریل کو سماعت ہوگی،لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کو کاز لسٹ میں شامل کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک جاوید اقبال وینس درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست ڈاکٹر یاسمین راشد کے وزیر صحت ہونے کے دوران دائر کی گئی تھی جس میں ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود زیر التوا درخواست پر فیصلہ نہ کرنے کا الزام ہے۔ شہری سید حسنین مہدی نے 17جون 2021ء کو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔









