ہائیکورٹ 15

چیک بائونس کیس، نامزدملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے 14کروڑروپے کے چیک بائونس کیس مین نامزدملزم علی اکبرگل کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی،ملزم کی فرار کی کوشش ناکام ، ہنگامہ آرائی کے بعد مدعی پارٹی اور پولیس نے ملزم کو قابو کرلیا۔

جسٹس عہبر گل خان نے ملزم علی اکبر گل اوراس کے والد کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمان اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ فریقین کے وکلاء نے اپنے اپنے دلائل مکمل کیے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم غلہ منڈی میں کاروبار کرتا ہے اور دورانِ تفتیش اسے مقدمے میں قصوروار پایا گیا ہے جبکہ اس کا والد بے قصور ہے ، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم علی اکبر گل کی عبوری درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے اس کے والد کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالتی حکم جاری ہوتے ہی ملزم علی اکبر گل نے مبینہ طور پر عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر عدالت کے باہر ملزم اور مدعی پارٹی کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔بعد ازاں مدعی پارٹی اور پولیس اہلکاروں نے ملزم کو دبوچ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں