چینی وزیر اعظم 142

چینی وزیر اعظم کا بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم کو مبارکباد کا پیغام

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی کھہ چھانگ نے شیخ سلمان کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا اور انہیں بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی کھہ چھانگ نے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ چین اور بحرین کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ باہمی سیاسی اعتماد روز بروز مستحکم ہوتا جا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون مثبت نتائج کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ چینی حکومت چین بحرین تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔چین، دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے لیے بحرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں