وانگ ای 15

چینی صدر کی پیرو کی نومنتخب صدر کیکو فوجیموری کو مبارکباد

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے کیکو فوجیموری کو پیرو کی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پیرو جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت کے درمیان قریبی روابط برقرار ہیں، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بھی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال چین اور پیرو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ ہے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین۔پیرو تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور نومنتخب صدر کیکو فوجیموری کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، چین۔پیرو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں