شی جن پھنگ 19

چینی صدر مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر مصر کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے قاہرہ پہنچے۔

شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کی قاہرہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آمد کے موقع پر صدر السیسی اور ان کی اہلیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔شی جن پھنگ نے اپنے تحریری خطاب میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے مصری حکومت اور عوام کے لیے مخلصانہ جذبات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور مصر کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پرانی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے صدر السیسی کے ساتھ مل کر چین اور مصر کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی رہنمائی کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔اس دورے کے دوران وہ صدر السیسی کے ساتھ چین۔مصر تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی و علاقائی امور پرگہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے اور مل کر چین-مصر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کے لیے خاکہ تیار کریں گے تاکہ چین-مصر دوستی کا نیا باب رقم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں