چین 7

چین کی مئی میں اقتصادی ترقی کے اعدادوشمار جاری

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کےقومی شماریاتی بیورو کے مطابق مئی کے دوران چین میں پیداوار اور رسد مستحکم رہیں اور ان میں مزید بہتری دیکھی گئی۔روزگار اور اشیاء کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں، بیرونی تجارت کی لچک برقرار رہی، نئی اقتصادی محرک قوتیں مزید مضبوط ہوئیں ، اور ملک کی معیشت مجموعی طور پر مستحکم رہی ،جس میں ترقی اور بہتری کا رجحان برقرار رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداوار میں تیزی آئی، جبکہ سازوسامان اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں نمایاں نمو ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں مقررہ حجم سے بڑے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 4.5 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اسی دوران سروسز کے پیداواری انڈیکس میں سال بہ سال 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.1 پوائنٹس زیادہ رہا۔

جنوری سے مئی تک، صارفین کے سامان اور سروسز کی ٹوٹل ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مئی میں اشیاء کی درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 44 کھرب 51 ارب 60 کروڑ یوآن رہی، جو سال بہ سال 16.9 فیصد کا اضافہ ہے، اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.7 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں