گو جیاکھون 60

چین فائر بندی اور مذاکراتی عمل جاری رکھنے میں متعلقہ فریقوں کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ اب جب کہ امن کی کھڑکی کھل گئی ہے، جنگ کے جلد از جلد خاتمے کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جانے چاہئیں۔

چین فائر بندی اور مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے میں متعلقہ فریقوں کی حمایت کرتا ہے، اور صدر شی جن پھنگ کی چار نکاتی تجویز کی روح کے مطابق کشیدگی میں کمی کو فروغ دیتا رہے گا تاکہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول میں تعمیری کردار ادا کیا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال حساس اور پیچیدہ ہے اور چین کو متعلقہ بحری جہازوں کو امریکہ کی جانب سے زبردستی روکے جانے پر تشویش ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ متعلقہ فریق ذمہ دارانہ انداز میں فائر بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے تنازعات اور کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کریں گے اور آبنائے ہرمز میں نقل و حمل کی بحالی کے لیے ضروری حالات فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں