اسپرنگ فیسٹیول گالا 104

چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکی سینما میں نشر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکہ کے سب سے بڑے سینما گھراے ایم سی سنیما لائن اور رائل سنیما لائن میں نشر کی جارہی ہے ، اور توقع ہے کہ اس کو 60 ہزار بار  سے زیادہ چلایا جائے گا۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کو امریکہ کے آٹھ  بڑے شہروں میں سینما گھروں میں لانچ کیا گیا  ہے جن میں لاس اینجلس، نیویارک، واشنگٹن، سان فرانسسکو، شکاگو، بوسٹن، ہیوسٹن اور ڈیلاس شامل ہیں۔
اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو فلم کی نمائش سے قبل چلایا جاتا ہے اور اس ساتھ  اس ویڈیو کو  ٹکٹ کی خریداری کی جگہ  اور سینما لاؤنج میں الیکٹرانک اسکرین پر چلایا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں