علی امین گنڈا پور 110

پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہو گا، علی امین گنڈا پور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا،اس سے شریف فیملی کی معیشت توٹھیک ہو جائےگی لیکن پاکستان کی نہیں۔

ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کی ہے،اس دوران صحافی نے سوال کیا،کہاجاتا ہے کہ محسن نقوی اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف ہے؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا یہ بات محسن نقوی اورشہباز شریف سے پوچھیں کہ ان کا اختلاف ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں