رانا ثناء اللہ 100

پی ٹی آئی کے لوگ تحریک میں قانون ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے’راناثنااللہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبرکی تاریخ دی تو کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری،اب 10 مئی ہوگیا، اس کے بعد بھی 2 سال گزرجائیں گے، یہ خواہ مخواہ اپنے اورکارکنوں کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کی کال دیں گے تو ان کے کچھ لوگ قانون کو ہاتھ میں لیں گے اور دھر لیے جائیں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل کر مسائل پر بات کریں،کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں