اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے پی بی 9 کوہلو میں 4 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر چنگیز خان مری کی رکنیت بحال ہوگئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت اگست کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے 4 پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ری پولنگ کا حکم دیا تھا، میر چنگیز خان مری نے الیکشن کمیشن حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔









