دیپیکا پڈوکون 105

پٹھان 2 سے متعلق تہلکہ خیز اپڈیٹ سامنے آگئی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)اگر آپ بھی سال 2023 میں سینما گھروں میں تہلکہ مچانے والی اور باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم پٹھان سے محظوظ ہوئے ہیں تو ایک بار پھر کمر کس لیں کیونکہ جلد ہی اس فلم کا سیکوئل تیار ہونے والا ہے جسکی اپڈیٹس نے فلمی شائقین کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

فلم پٹھان، جس میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم نے مرکزی کردار ادا کیے، 2023 کی سب سے بڑی فلموں میں شمار ہوئی۔اس فلم کو آدتیہ چوپڑا نے یش راج فلمز کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا تھا جبکہ سدھارتھ آنند نے اس کی ہدایت کاری کی۔منفرد اسکرپٹ اور بے مثال کہانی کا یہ عالم تھا کہ ریلیز کے بعد پٹھان نے صرف 7 دنوں میں ہی دنیا بھر میں 634 کروڑ روپے کمائے اور ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی۔

اور اب اس کامیابی کے بعد اطلاعات تھیں کہ پٹھان 2 کے لیے اسکرپٹ کو لاک کر دیا ہے اور 2026 کے اوائل میں پروڈکشن شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔اس متعلق بات کرتے ہوئے فلم ساز و اداکار انشومن جھا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے سیکوئل پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے جسکی شوٹنگ اگلے سال چِلی کے خوبصورت اور خطرناک لوکیشنز پر کی جائے گی، تاکہ فلم کو عالمی معیار پر لے جایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں