ہائیکورٹ 19

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہرصدیق نے دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان میں خطے میں سب سے زیادہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوچکا ہے،

پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں مسلسل اضافہ غیرآئینی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں