پٹرولیم 10

پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر 80 روپے، ڈیزل پر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر بھی 20 روپے 36 پیسے لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 3 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

اس کے علاوہ پٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں