شیریں مزاری 197

پولیس زور زبردستی عمران خان صاحب کے خلاف بیان لینا چاہتی ہے،شیریں مزاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ موجود وکیلوں میں سے ایک نے بتایا ہے کہ پولیس نے شہباز گل کے ساتھ سخت جسمانی تشدد کیا ہے اور جسم نیلا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس زور زبردستی عمران خان صاحب کے خلاف بیان لینا چاہتی ہے جو کہ انتہائی زیادتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے تشدد تو برداشت کر لیا لیکن عمران خان کے خلاف کوئی جھوٹا بیان دینے سے صاف انکار کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں