عدالت 15

پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع، شیخ امتیاز محمود اور دیگر کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بظاہر پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔

درخواست گزاروں کے مطابق کسی مخصوص ضلع، مقام یا مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کی قانونی بنیاد پیش کرنے کا حکم جاری کرے۔عبوری درخواست میں پرامن اور غیر مسلح اجتماعات پر پابندی معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں