تعطیلات 113

پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 24 دسمبر سے ہو گا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پنجاب بھر کے سکولوں میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گا۔ حکومت پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں میں پہلے ہی جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ پنجاب بھر میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جنوری 2023 کو صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں