ڈاکٹر فیصل سلطان 188

پمز ہسپتال کے معیار کو بہترین کرنا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پمز ہسپتال کے معیار کو بہترین کرنا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پمز ہسپتال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت پمز کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ جاپان اور پاکستان میں 70 سال سے دوستانہ تعلقات ہیں،

حکومت جاپان پاکستان کو عوامی فلاح کے پروگرام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے جاپان کی خدمات کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ امید ہے جب جاپان کے سفیر دوبارہ پاکستان آئیں گے تو یہاں بڑی اور مثبت تبدیلی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں