کراچی (رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی رائے، بنیادی حقوق اور مساوی مواقع کے احترام کا نام ہے۔
جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے آئین، قانون اور اداروں کا احترام ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی اصل طاقت عوام کی شمولیت اور ان کے اعتماد میں ہے، ہر شہری کو اپنی رائے کے اظہار اور قومی معاملات میں بھرپور حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔ اختلافِ رائے کا احترام اور مکالمے کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا جمہوریت کی بنیادی روح ہے۔
سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ مضبوط جمہوریت ہی معاشی ترقی، سماجی انصاف اور قومی استحکام کی بنیاد بن سکتی ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانا، آئین کی بالادستی یقینی بنانا اور عوامی حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔









