حمزہ شہباز شریف 12

پمز آتشزدگی کا واقعہ ایسا زخم جسے پوری قوم نے محسوس کیا، حمزہ شہباز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پمز آتشزدگی کا واقعہ ایسا زخم ہے جسے پوری قوم نے محسوس کیا۔

وفاقی دارالحکومت میں حمزہ شہباز نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پمز آتشزدگی کے واقعے میں متاثرہ والدین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے آتشزدگی سے متاثرہ نرسری وارڈ کا بھی دورہ کیا اور واقعے کے حوالے سے صورتِ حال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر کا کہنا تھا کہ ماں باپ کے غم کو کوئی لفظ اور کوئی ہمدردی کم نہیں کرسکتی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ ایسا زخم ہے جسے پوری قوم نے محسوس کیا ہے، میں متاثرہ والدین کا غم بانٹنے اور ان سے اظہارِ تعزیت کے لیے آیا ہوں ، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں