پشاور ہائی کورٹ 58

پشاور ہائیکورٹ نے 51 جوڈیشل افسروں کے تبادلے اور تعیناتیاں کر دیں

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے 51 جوڈیشل افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبارک زیب ڈی آئی خان سے چھوٹا لاہور صوابی تبدیل، کلیم ارشد خان کو جج احتساب عدالت پشاور تعینات کر دیا گیا۔بابر علی خان ملاکنڈ سے تبدیل، جج احتساب عدالت پشاور تعینات، محمد عادل خان کا پشاور سے نوشہرہ، محمد آصف خان کا نوشہرہ سے ایبٹ آباد تبادلہ کر دیا گیا۔

نصر اللہ خان گنڈا پور جج کنزیومر کورٹ پشاور اور نصرت یاسمین کو جج سیلز ٹیکس ٹربیونل پشاور مقرر کیا گیا، سید عقیل شاہ دیر اپر، اشفاق تاج مردان اور سہیل شیراز نور ثانی مہمند میں تعینات ہو گئے۔متعدد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی اور تعیناتیوں کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں