شرجیل انعام میمن 12

پشاور اسکول سانحہ، شرجیل میمن کا بچوں سمیت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعے میں معصوم بچوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری سندھ حکومت اور سندھ کے عوام افسردہ ہیں۔ معصوم بچوں کی المناک اموات پوری قوم کے لیے بڑا صدمہ ہیں اور اس سانحے نے ہر دردِ دل رکھنے والے انسان کو غمزدہ کردیا ہے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت خیبر پختونخوا کے عوام اور غم زدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔سینئر وزیر سندھ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں