بلاول بھٹو 14

پشاور اسکول حادثہ، بلاول بھٹو کا اظہارِ افسوس، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے نتیجے میں طلبہ اور اساتذہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حادثے کی اندوہناک خبر سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے اور وہ جاں بحق طلبہ کے والدین کے غم کی شدت کو محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں اور ملبے تلے دبے افراد کو فوری طور پر نکالا جائے۔ انہوں نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے مؤثر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں