علی سیٹھی 13

پسوری یوٹیوب پر ایک ارب ویوز والا پہلا پاکستانی گانا بن گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے عالمی شہرت یافتہ گانے پسوری نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز مکمل کرلئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پسوری پاکستان میں تیار ہونیوالا پہلا میوزک ویڈیو بن گیا ہے جس نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

اس کامیابی کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دونوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس سنگ میل پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں