اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ و مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنی سفارت کاری کے ذریعے عالمی سطح پر مقام حاصل کیا ہے جبکہ ایران۔امریکا تنازع کے دوران بھی پاکستان کو عزت اور وقار ملا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو بڑے ریلیف کی فراہمی پر غور کر رہی تھی تاہم ایران۔امریکا تنازع کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مشکل حالات کے باعث عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا۔









