احسن اقبال 15

پاکستان کا 2035تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے،احسن اقبال

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے،پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کے لیے پرامید ہے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور امدادی نظام کو موثر بنایا جا سکتا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور بھیجنے کے لیے پرامید ہے، پاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ گئی ہے، پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 2 برس میں تقریبا 5 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے، ذیشان علی کے خلائی تجربات موسمیاتی مشکلات کے خلاف مزاحمت، بیجوں اور جدید صنعتی مواد کی تیاری میں معاون ہوں گے،

سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور امدادی نظام کو موثر بنایا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک چین مجوزہ نالج کوریڈورکے تحت 10 برس میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرز کی تربیت کا ہدف ہے، اڑان پاکستان کے تحت 2035 تک ایک ہزار ارب اور اور 2047 تک 3ہزار ارب ڈالر کی معیشت کا ہدف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں