سعدیہ اقبال 10

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے گھٹنے کی سرجری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے بائیں گھٹنے کی سرجری لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سعدیہ اقبال کچھ عرصے سے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا تھیں، جس کے باعث ان کی سرجری کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد سعدیہ اقبال ڈاکٹرز کے مشورے سے ری ہیب کے عمل سے گزریں گی اور مکمل ایکشن میں واپسی کے لیے انہیں تقریباً 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سپنر کی ری ہیب اور صحت یابی کے عمل کی نگرانی ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں