حماد اظہر 54

پاکستان میں ٹوئٹ اور فیس بک پوسٹ کرنے پر بھی اب لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹوئٹ اور فیس بک پوسٹ کرنے پر بھی اب لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ وہ گھر پر نا ملیں تو کسی گھر کے فرد کو لے جاتے ہیں، پھر کہا جاتا ہے کے آن لائن پوسٹ ڈیلیٹ کرو اور معافی مانگو اگر جان چھڑانی ہے، یہ عمل حکمرانی کی ایک خاص قسم کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں