پاکستان سٹاک مارکیٹ 16

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی ہے، 100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 1692 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 636 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ہے، انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں