پاکستان سٹاک مارکیٹ 23

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران منفی رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2405 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 173 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان برقرار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.64 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، ملائیشیا کی فٹسی برسا انڈیسک میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 2.16 فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.58 فیصد گر گیا،جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.20 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں