پاکستان سٹاک مارکیٹ 12

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں