ارینا سبالینکا 15

ٹینس اسٹار ارینا سبالینکا نے ماڈل کا روپ دھار لیا

روم (رپورٹنگ آن لائن) ٹینس کی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ارینا سبالینکا نے اٹلی میں ہونے والے میلان فیشن شو میں جلوے بکھیر دیئے۔ارینا سبالینکا نے ایک فیشن میگزین کے شو میں معروف برانڈ کے لیے ماڈل کا روپ دھار لیا، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی ٹینس اسٹار سبالینکا 4 گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل ٹینس اسٹار نے یو ایس اوپن کے دوران کورٹ میں چرس کی بو پھیلنے پر میچ روک دیا تھا۔سبالینکا کو تیسرے رانڈ کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں چرس کی شدید بو پھیلنے پر انہوں نے امپائر کو اس حوالے سے آگاہ کیا تھا۔

سبالینکا نے ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران دوسرے سروس گیم میں کھیل کچھ دیر کے لیے روک کر امپائر ایوا اسدراکی مور سے شکایت کی۔میچ کے بعد سبالینکا نے واضح کیا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا بھنگ استعمال کرنے پر اعتراض نہیں تاہم وہ چاہتی ہیں کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں