سری لنکا 8

ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بال کروانے سے پہلے پریشر تھا، ثاقب خان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)ٹیسٹ ڈیبیو پر سات وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر ثاقب خان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بال کروانے سے پہلے پریشر تھا۔تفصیلات کے مطابق ثاقب خان نے پروگرام سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ میں شرکت کی ۔ثاقب خان ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں سات وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی باؤلر بن گئے ،ثاقب خان نے 34 اوورز میں 130 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،چوتھے دن کے آغاز پر ثاقب خان کے آٹھ اوورز کے سپیل نے سری لنکا بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی ،ثاقب نے چوتھے دن آغاز میں پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

ثاقب خان نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بال کروانے سے پہلے پریشر تھا۔ انہوںنے کہاکہ اس فارمیٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ آپ کو لمبے سپیلز کروانے ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کوچ اور کپتان کے ساتھ پلان کیا تھا کہ آف سٹمپ پر زیادہ بائولنگ کروانی ہے تاکہ کیچز نکلیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس کی وجہ سے میری فیملی بھی بہت خوش تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں