امیر مقام 21

وفاقی وزیر امور کشمیر کا سوات ایکسپریس وے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ،گلگت و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سوات ایکسپریس وے پر ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انجینئر امیر مقام نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو تمام ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں