بیرسٹر گوہر 9

وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے،بیرسٹر گوہر

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین کردیں گی، اب وقت ہے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں اور گزشتہ ہونے والے واقعات سے متعلق اپنا پیغام ان تک پہنچا دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے،

عمران خان کے خاندان اور رہنماں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک افسوسناک ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں صورتحال کو مزید سنگین کردیں گی، اب وقت ہے کہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں