فواد چوہدری 242

وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کرنے والے سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ توئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، فوادچوہدری نے نون لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواﺅں کا رخ اب آپ کا نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں